جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف کے قتل کا منصوبہ ناکام ،دہشتگرد کیسے مارنا چاہتے تھے؟ خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی نے ملک کو بڑے سانحے سے بچالیا

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن ) حساس اداروں نے سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شریف فیملی کو احتساب عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوئے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس سے ملحقہ تھانہ

گولڑہ کے علاقے سیکٹر جی 14جہاں پر غیر قانونی طور پر افغانیوں کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد 150 کے قریب مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی اور اس حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گولڑہ موڑ کے قریب سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد انہیں پیش ہونے سے روک دیا گیا جس کے اگلے روز حساس اداروں کی رپورٹ پر وفاقی پولیس نے سیکٹر جی 14سے آٹھ آٹھ کلو وزنی خود کش جیکٹس ، بارودی مواد اور اسلحہ کی کھیپ کو قبضے میں لیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا بم ڈسپوزل سکواڈ نے خود کش جیکٹس کو ڈی فیوز کردیا جس کے بعد رینجرز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوڈیشل کمپلیکس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے بعد 150 کے قریب مشکوک افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی اور سرپرائز ناکوں کی وجہ سے دہشتگرد ٹارگٹ تک نہیں پہنچ سکے اور سیکٹر جی چودہ میں بارودی مواد پھینک کر فرار ہوگئے آن لائن سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس

پی صدر زون عامر نیازی کا کہنا تھا کہ یہ بڑا حساس معاملہ ہے اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر وسائل بروائے کار لا کر ملزمان کو تلاش کررہے ہیں تاہم سیف سٹی کیمروں سے ابھی تک کوئی واضع کامیابی حاصل نہیں ہوسکی بعد ازاں بارودی مواد کی ساخت کو حساس معاملہ قرار دے دیا ایس پی صدر کی جانب سے مزید بات کرنے سے گریز کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…