جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ متعدد ناموں پر غور کے بعد صرف تین اہم شخصیات زیر غور،شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ آج بات کرینگے،نام سامنے آگئے

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم کے انتخاب کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات(آج)بدھ کو متوقع ہے جبکہ نگران وزیر اعظم کیلئے تصدق جیلانی ، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر شمشاد اور عشرت حسین کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(آج)بدھ کواپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے جس

میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔ نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین سمیت سابق چیف جسٹسں تصدق حسین جیلانی کے نام زیر غور آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ن لیگ او رپیپلزپارٹی میں نگران وزیراعظم کیلئے ملتان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ، وہ دونوں سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے۔سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار ان کے ماتحت کام کر چکے ہیں اور وہ سیاست دانوں کو ان سے ریلیف دلا سکتے ہیں۔ دوسرا تصدق جیلانی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں کی خواہش ہے کہ صاف ستھرے کردار کے حامل شخص کو نگران وزیراعظم بنایا جائے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر اب وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چین کے دورے پر ہیں اور (آج) بدھ کو ہی ان کی وطن واپسی ہورہی ہے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…