جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) میں صرف نواز شریف کے نام کا (ن) نہیں بلکہ نثار کے نام کا (ن) بھی ہے، چوہدری نثار نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کی پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں صحافی سلمان غنی بھی شریک تھے۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری نثار کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری نثار سے ملاقات میں چوہدری نثار نے پارٹی کے قیام کے حوالے سے آج ہمیں پوری تاریخ بتائی کہ کس طرح نواز شریف پارٹی کے صدر بنے، چوہدری نثار پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں پارٹی میں رہ کر ہی کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کو صرف نوازشریف کا ’’ن‘‘ نہیں سمجھتے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے نام کا بھی ’’ن‘‘ اس میں شامل ہے، وہ پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ اتنی جلدی اپنی پارٹی سے منہ نہیں پھیریں گے۔ پروگرام کے دوران سلمان غنی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار چکری کے رہنے والے ضرور ہیں مگر ان میں کوئی چکر نہیں ہے وہ ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں، صحافی سلمان غنی نے کہا کہ ان کا آج تک کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے لیے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، چوہدری نثار جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں وہ ن لیگ میں رہ کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ اپنی پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے ہیں، چوہدری نثار کا ن لیگ سے چالیس سال پرانا تعلق ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کی پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…