پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں امریکی ملٹری اتاشی نے ایک شخص کو کچل ڈالا، دو زخمی، حادثے کے بعد امریکی سفارتکار کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ملٹری اتاشی نے اسلام آباد میں ایک نوجوان کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے، ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانہ کے ملٹری اتاشی نے جو خود گاڑی چلا رہے تھے دامن کوہ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار

کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جس کا تعلق تہاڑ سے بتایا جاتا ہے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اس نوجوان کا نام عتیق بیگ ہے، اس کی لاش کو پمز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس حادثے کی اطلاع امریکی سفارت خانے کو بھی کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملٹری اتاشی کی گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے لیکن ملٹری اتاشی کو سفارتی استثنیٰ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…