پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

استغفراللہ! حرم کعبہ میں تاش کھیلنے کے بعد سعودی خواتین کے مسجد میں ڈانس کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) مسجد میں ڈانس کرنے پر دو خواتین کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین برقع پہن کر مسجد کے عین درمیان میں رقص کر رہی ہیں۔

جب یہ ان خواتین کی مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے، صارفین نے اپنے کمنٹس میں ان خواتین کے عقیدے اور عقل پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے ان خواتین کا حوثیوں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی بھی رقص کرتے تھے اور اب سعودیوں نے بھی وہی کام شروع کردیا ہے اور دونوں ہی اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس مسجد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ مسجد شاہراہ مکہ اور مدینہ پر موجود ایک قیام و طعام کے مقام پر واقع ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حرم کعبہ کے بیرونی صحن میں تاش کھیلنے والی خواتین کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، واضح رہے کہ واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گزشتہ 3 دن سے 4 خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں جو حرم مکی شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں مصروف تھیں، حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والی اہلکار نے ان خواتین سختی سے سمجھایا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی قدسیت کے خلاف ہے۔ جب تاش کھیلنے والی خواتین یہ سنا تو انہوں نے کھیلنا بند کر دیا اور اپنے باقی اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں، زائرین حرم میں سے کچھ نے ان خواتین کی تاش کھیلتے تصاویر سوشل میڈیا پر شیر کر دی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…