جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

”اس نے وعدہ کیاتھا کہ پی ایس ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں خودکش دھماکہ کرے گا“خطرناک ترین دہشت گرد گروہ گرفتار،سنسنی خیزانکشافات

datetime 30  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خفیہ ادارے اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، خود کش حملہ آور سمیت 6 افرادگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو اور کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوںکابڑا سلیپر سیل گرفتار کر لیا۔خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور آئی بی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر خود کش حملہ آور سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

گرفتار دہشت گردوں میں خود کش حملہ آور کا نام لقمان بتایا جا ہا ہے جب کہ دیگر گرفتار افرادکے نام اسلام الحق ،جہانگیر،عمران،علیم اور وقار الامین بتائے جا رہے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی کی قیادت نے پنجاب میں موجود دہشت گردوں کو حملوں کے لیے بڑی رقم ٹوکن منی کے طور پر دے رکھی ہے اور وعدہ کیا تھا کہ بقیہ رقم کارروائی کے بعد پہنچادی جائے گی۔حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران 9 مارچ کو انتہائی اہم معلومات ہمیں ملیں جس میں بتایا گیا کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 20 مارچ اور 21 مارچ کو ہونے والے کرکٹ میچز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بڑا نیٹ ورک تیار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ان معلومات کی بنیاد پر ایک جوائنٹ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں چھاپہ مارا اور خودکش جیکٹ اور اہم ثبوت اکھٹا کیے جن میں حملے کی جگہ کا نقشہ بھی شامل تھا۔ خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، دہشت گردگجومتہ میں واقع ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور وہیں منصوبہ بندی کرتے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آاور سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں دہشت گردوں میں اسلام الحق، جہانگیر شاہ، عمران عرف ایران آف شانگلہ، وقار الامین عرف قاری آف ہری پور، قصور کے علیم الرحمن اور نارووال کے محمد لقمان شامل ہیں۔

ان میں سے گرفتار خودکش حمہ آور کا نام لقمان بتایا جاتا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سرگودھا میں حساس ادارے کے افسر کے قتل ،لاہور میں بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں بھی ملوث رہے ہیں،گرفتار دہشت گرد گجومتہ میں واقع ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور وہیں منصوبہ بندی کرتے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر پی ایس ایل کے میچوں کو بھی نشانہ بنانا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ گرفتاری کے بعد تمام دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…