پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

بھارت پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے،طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 29  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی کا بیان پاک افغان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کر سکتا ہے، کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں، داعش پاکستان کے لیے بہت بڑے تحفظات کی علامت ہے، یہ پاکستان‘ ایران‘ وسطی ایشیاء اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہو رہی ہے، بنگلہ دیش کی جانب سے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں،جلد وزیر اعظم کابل کا دورہ کریں گے ۔

وہ افغان قیادت اور بین الاقوامی راہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر موجود ہیں،بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور فلموں پر پابندی افسوسناک ہے، انسانی شیلڈز کی تصاویر کا کپڑوں پر چھپنا انسانی حقوق کا سرعام مذاق اڑانا ہے ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کی جانب سے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں،افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا بیان پاکستان افغانستان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کر سکتا ہے ،کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیںان گروہوں کی جانب سے پاکستانی سرحدی چیک پوسٹوں جو نشانہ بنایا جاتا ہے ایسے موقع پر پاکستان کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے افغانستان میں پوست کی کاشت اور تیارشدہ مصنوعات کی تعداد میں اضافہ کی نشاندہی کی ہے داعش پاکستان کے لیے بہت بڑے تحفظات کی علامت ہے داعش پاکستان, ایران, وسطی ایشیا, اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہو رہی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور فلموں پر پابندی افسوسناک ہے اس کی جانب سے یہ پابندی ان کے پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہونا ہے اس نے انسانی شیلڈز کی تصاویر کا کپڑوں پر چھپنا انسانی حقوق کا سرعام مذاق اڑانا ہے ۔ انہوں نے کہا عالمی برادری اس بات کانوٹس لے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان افغانستان میں افغانوں کے اپنے اور افغانوں کے لیے امن عمل کی حمایت کرتا رہا ہے ۔

جلد وزیر اعظم کابل کا دورہ کریں گے ،وزیر اعظم کابل میں افغان قیادت اور بین الاقوامی راہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ملالہ یوسفزئی کے دورے پر معلومات نہیں ہیں،ایلس ویلز پاکستان کے دورے پر موجود ہیںپاکستان اور امریکہ مل کر مشترکہ زمینوں و نقات کی تلاش میں ہیں،ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں کی تعداد میں غیر روایتی اضافہ کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان کسی بھی مہم جویی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا یوم پاکستان کی تقریبات کو دنیابھر میں پرتپاک انداز سے منانا گیاوزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اعتماد میں لیا،سری لنکا کے صدر کے دورہ پاکستان میں تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا ،امریکہ کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے سات پاکستانی کمپنیوں کو اینٹٹی فہرست میں شامل کر لیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کے 75 ڈاکٹروں اور تکنیکی عملہ کو پمز میں تربیت دی 31 مارچ تک پاکستانی انڈس واٹر کمشنر بھارت جا دورہ کریں گے ۔بھارت میں پاکستانی فنکاروں فلموں اور ڈراموں کو بند کرنا بھارت کے پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…