منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میرے بھائی اور ابو کو بچالو!مریم نواز نے کس فوجی افسر سے مدد مانگ لی؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئیر صحافی محمد مالک نےنجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری منیر جو مریم نواز کے عزیز ہیں، آگے ان کے بھی ایک عزیز ہیں جو کافی اعلیٰ درجے کی عسکری پوزیشن پر ہیں اور ان کے کئی تعلقات بھی ہیں، ان کو بھی بار بار استعمال کیا گیا ، کیونکہ اب حالات بگڑ گئے ہیں، لیکن وہ بھی کوئی مدد کرنے میں ناکام ہوئے۔بلکہ اس کے بعد یہ ہوا کہ چودھری منیر کی جو پہلے اگر کہیں ملاقاتیں ہو رہی

تھیں تو اس کوشش کے بعد ان کی ملاقاتوں کا وہ سلسلہ بھی رک گیا ہے۔ اس کے بعد ان کے ایک اور ساتھی ہیں جو ایک اور آئینی پوزیشن پر ہیں، انہوں نے بھی کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں مثبت جواب نہیں مل رہا۔ اس کے بعد آخر میں ایک وفاقی وزیر کو بھی استعمال کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ بھی بات کریں، لیکن ان کو بھی جواب آیا کہ اب نہیں۔ ہم آپ کا ناجائز رونا رو سکتے ہیں لیکن جو آ پ کے ساتھ جائز ہو رہا ہے اس پر ہم بھی بے بس ہیں۔ اس سےقبل سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بھی کچھ حاضر سروس فوجی افسران کو ملاقات کے پیغامات بھیجتی ہیں، اس موقع پر محمد مالک نے کہاکہ ایک پیغام تو مجھے پتہ ہے کہ ہمارے کیسز ختم کر دیے جائیں اور ہم لندن چلے جائیں یا کہیں اور چلے جائیں، جس پر سینئر صحافی حامد میر نے کہاکہ ان کو یہ کہا گیا ہے کہ یہ وہ جوڈیشری نہیں ہے،کیپٹن (ر) صفدر سچا آدمی ہے وہ بالکل صحیح کہتا ہے،وہ تو شروع دن سے ان کو کہہ رہا ہے کہ لڑائی نہ کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…