اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایس ایس پی تشدد کیس:انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(یو این پی )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔منگل کو ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل نے عدالت سے استدعا کی کہ

ان کے موکل کو آج حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے عمران خان کو آج حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت 10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔یاد رہے 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹی رہنماں پر 4 مقدمات قائم کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد اور لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…