اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان کو بڑا ریلیف مل گیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان کی پر انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوی عدالت نے تینوں ملزمان کیخلاف 7 ATA ختم کرتے ہوئے کیس واپس بھیج دیا۔پہلی ایف آئی آر میں ملزمان کیخلاف مقدمے مین میں 16ایم پی او،506اور 355کی دفعات شامل کی گئی تھی۔

14 روزہ ریمانڈ کے بعد پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں 7 ATA شامل کر دی تھی۔پراسکیوٹر محمد اصغرنے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے قانون میں ہاتھ میں لیتے ہوئے خود منصف بن گئے۔ ملزم نے ایک پیغام دیا کہ اگر کوئی ان کی منشا کے خلاف قدم اٹھائے گا تو اسے سزا ملے گی، یہ جوتا کسی عام شخص کو نہیں بلکہ پارلیمنٹ پر پھینکا گیا، توہین رسالت ایک شخص کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، ختم نبوت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے، ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک عام آدمی ہے، نہ وہ کسی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے نہ ہی حکومت کا رکن، نواز شریف عدالتوں کے خلاف مسلسل ہرزاہ سرائی کر رہے ہیں، ملزمان نے اپنی نفرت کا اظہار کیا، نواز شریف نہ گورنمنٹ میں ہیں اور نہ ہی سربراہ ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان کی پر انسدادِ دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوی عدالت نے تینوں ملزمان کیخلاف 7 ATA ختم کرتے ہوئے کیس واپس بھیج دیا۔پہلی ایف آئی آر میں ملزمان کیخلاف مقدمے مین میں 16ایم پی او،506اور 355کی دفعات شامل کی گئی تھی۔ 14 روزہ ریمانڈ کے بعد پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں 7 ATA شامل کر دی تھی۔پراسکیوٹر محمد اصغرنے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے قانون میں ہاتھ میں لیتے ہوئے خود منصف بن گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…