پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فوج اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ جا کر کیا منتیں کرتے رہے؟ امریکہ نے جواب میں کیا مانگا؟ معروف صحافی نے انتہائی سنگین دعویٰ کر دیا

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہاں انہوں نے منت سماجت کی فوجیوں کی، محترم، محترمہ اور خود وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منت سماجت کی کہ کسی طرح نواز شریف کے خلاف فیصلے دیر سے آئیں اور ان کے آئندہ اقتدار میں آنے کے چانسز مزید بڑھ سکیں۔

سینئر صحافی نے کہاکہ ان لوگوں نے پہلے فوج اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جب اس میں کامیابی حاصل نہ کر سکے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ تشریف لے گئے،جہاں انہوں نے نواز شریف کو بچانے کے لیے امریکہ کی منت سماجت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان سے صرف افغانستان میں تعاون چاہیے، اسی پر وہ چیختے اور شور بھی مچاتے ہیں تو وہ کون کر سکتا ہے؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ میں میاں نواز شریف کو بچانے کا کہا، سینئر صحافی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہیں لہٰذا انہیں وزیراعظم کی طرح سوچنا چاہیے، پارٹی کے چھوٹے سے کارندے کی طرح نہیں سوچنا چاہیے، یہ ہے مایوسی کی وجہ اور آگے الیکشن جیتنے کے لیے جی حضوری اکٹھے کیے تھے اب وہ بھاگ جائیں گے، انہوں نے کہا کہ جی حضوری تو صرف چڑھتے سورج کی پوجا کرتے ہیں اور ہمیشہ سے یہاں کرتے ہیں۔ یہاں راتوں رات یونینسٹ اور ری پبلک پارٹی بن جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کلچر کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس کلچر کو جتنا دوسروں نے پروان چڑھایا اتنا ہی میاں نواز شریف نے بھی پروان چڑھایا۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہاں انہوں نے منت سماجت کی فوجیوں کی، محترم، محترمہ اور خود وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے بھی منت سماجت کی کہ کسی طرح نواز شریف کے خلاف فیصلے دیر سے آئیں اور ان کے آئندہ اقتدار میں آنے کے چانسز مزید بڑھ سکیں۔ سینئر صحافی نے کہاکہ ان لوگوں نے پہلے فوج اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جب اس میں کامیابی حاصل نہ کر سکے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ تشریف لے گئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…