جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

57اسلامی ممالک اکٹھے ہوگئے ،ترکی کاسب سے بڑی ’’اسلامی فوج ‘‘ بنانے کا فیصلہ،اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اہم اعلان کردیاگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے 57اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر دنیا کی سب سے بڑی فوج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ او آئی سی کے ممالک پر مشتمل فوج کی تجویز ترک اخبار کی رپورٹ میں دی گئی ہے جس سے متعلق ایک ویب سائٹ wnd.comکا کہنا ہے کہ ترک اخبار میں دی جانیوالی تجویز دراصل ترک صدر رجب طیب اردگان کی آشیر باد کے بغیر نہیں دی جا سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ترک اخبار کی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند دنوں بعد اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور ممکنہ طورپر رجب طیب اردگان اس اجلاس میں اسلامی فوج کی تجویز دیگر اسلامی ممالک کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ترک اخبار نے اپنے اپنی رپورٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 57رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی فوج بنائیں جو اسرائیل کا گھیراؤ کرکے اس پر حملہ کرے۔ اگراسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ترکی کے اس فیصلے میں شامل ہو جاتے ہیں تو اس ممکنہ اسلامی فوج کی تعداد اسرائیل کی کل آبادی سے زیادہ ہو گی اور اس کے جنگی وسائل بھی اسرائیل فوج سے کہیں زیادہ ہوں گے۔ترک اخبار نے اپنی رپورٹ میں اسرائیل اور او آئی سی کے رکن ممالک کی طاقت کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’او آئی سی کے رکن ممالک کی آبادی 1ارب 67کروڑ45لاکھ26ہزار 931ہے، ان ممالک کی متحرک افواج کی تعداد 52لاکھ سے زائد اور ان کا دفاعی بجٹ 174ارب 70کروڑڈالر(تقریباً174کھرب70ارب روپے) ہے۔ اس کے مقابلے میں پورے اسرائیل کی آبادی 80لاکھ 49ہزار 314نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کے مقابلے میں صرف ترک شہر استنبول کی آبادی ہی 1کروڑ 40لاکھ ہے۔ اسرائیل کی متحرک فوج کی تعداد بھی صرف 1لاکھ 60ہزار ہے اور اس کا دفاعی بجٹ 15ارب 60کروڑ ڈالر(تقریباً 15کھرب 60ارب روپے) ہے۔ ان اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے اگر او آئی سی کے رکن ممالک اسلامی فوج بنانے پر رضامند ہو جائیں تو یہ فوج بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج سے کہیں زیادہ طاقتور ہو گی۔ترک اخبار کی رپورٹ میں اس ممکنہ فوج کو دنیا کی سب سے بڑی فوج اور اس کا نام’اسلامی فوج ‘‘رکھے جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…