اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت، عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) عامر لیاقت کو تحریک انصاف میں شامل کرنے پر عمران خان کے دیرینہ دوست نے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معروف گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے 35 برس تک عمران خان کا پوری دنیا کے سامنے دفاع کیا۔

ہر معاملے میں وہ عمران خان کا دفاع کرتے رہے، تاہم اب وہ خوفزدہ ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔ سلمان احمد نے اس موقع پر کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ عمران خان کو غلط اور مفاد پرست لوگوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ عامر لیاقت پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔اس کے بعد عامر لیاقت حسین نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ معروف اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 6 مہینے رہ گئے ہیں، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اوراب کہاں پہنچ گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی کا مقابلہ اسٹیٹس کو کی فورسز سے ہے لہٰذا انہیں ایسا شخص پارٹی میں چاہیے تھا جو میڈیا میں تحریک انصاف کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی اتحاد کام کرکے نہیں دکھا سکا، کراچی کے لوگ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے کا موقع دیں، کام کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں تو عوام خود بنادیتی ہے، پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے اپیل ہے کہ میرے لیے نہیں، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے آگے آئیں، جس کمبی نیشن نے کراچی کو تباہ کیا وقت آگیا ہے کہ اس کو تبدیل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…