بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردی کے خلاف جنگ ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اہم اعلان کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں سے حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں سے ملک میں دیر پاامن واستحکام قائم ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا۔

کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو فاٹا اور خیبر پختون خوا میں سلامتی کی صورتحال ٗ آپریشن رد الفساد پر پیشرفت ٗ عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ خیبر ایجنسی میں بری فوج کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا ۔انہوں نے جوانوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کی اور امن کیلئے ان کی قربانیوں اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں میں مکمل تعاون کر نے پر ان کی تعریف کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دلایا کہ مربوط کوششوں سے حالیہ کامیابیوں سے امن واستحکام کی جانب پیشرت ہوگی ۔ کمانڈر پشاور کور اور آئی جی ایف سی خیبر پختون خوا آرمی چیف کے دورے کے دور ان ان کے ہمراہ تھے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں سے حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں سے ملک میں دیر پاامن واستحکام قائم ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور اور خیبر ایجنسی کا دورہ کیا ۔کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو فاٹا اور خیبر پختون خوا میں سلامتی کی صورتحال ٗ آپریشن رد الفساد پر پیشرفت ٗ عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…