جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

بجٹ کب پیش ہوگا؟اعلان کردیاگیا،4لاکھ روپے تک سالانہ آمدنی پر ٹیکس ختم،اب کتنے لاکھ سالانہ آمدن سے زائد پر ٹیکس ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسمٰعیل نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت اگلے مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کرے گی جو ’ٹیکنوکریٹک‘ نوعیت پر مبنی ہوگاان کا کہنا تھا کہ مالی سال کا بجٹ سیاسی بجٹ سے ہٹ کر ہوگامفتاح اسمٰعیل نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ’آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکنوکریکٹ طرز کا ہوگا،

مسلم لیگ (ن) نے عوامی نوعیت کا بجٹ پلان کیا ہے تاکہ ووٹرز کی حمایت حاصل کی جا سکے جیساکہ ماضی کی حکومتیں کرتی رہی ہیں‘انہوں نے کہا کہ ’ ہم سیاسی بجٹ پیش نہیں کریں گے تاکہ اگلی وفاقی حکومت ایک سال تک بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام کرتی رہے مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ اس ضمن میں حکومت نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور شیریں رحمان سے مشاورتی نشست کر چکے ہیں جس پر ان کی رضا مندی ہے ان کا کہنا تھا کہ ’رواں مالی بجٹ کا خسارہ 5 فیصد سے محدود رکھنے کے ساتھ مزید 4.5 فیصد تک کمی لانے کی کوشش کی جائے گی‘انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرائی مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مشاورت کے لیے مدعو کریں گے اس حوالے سے انہوں نے واضح کیا مزید مشاورت سے پہلے وہ بجٹ اسٹریٹیجک پیپر (بی ایس پی) کو وفاقی کابینہ سے تصدیق کرائیں گے اور اگلے مالی سال کے بجٹ میں چھٹے سال کا بجٹ بھی شامل ہوگا تاکہ اگلی حکومت امور کی انجام دہدی میں مصروف رہے‘انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا لیکن ہائی گروتھ ریٹ کی بنیاد پر ہی تنخواہ میں معقول اضافہ ممکن ہو سکے گا تاہم رواں برس جی ڈی پی کا 6 فیصد گروتھ حاصل کیا جائے گاایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس متعارف نہیں کرایا جائیگا

مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ حکومت اگلے سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس متعارف نہیں کرے گی اور 10 فصید مہنگائی میں اضافہ، گروتھ ریٹ میں بہتری اور ٹیکس نیٹ میں 4 لاکھ نئے ٹیکس پئیرز کو شامل کرنے کی بنیاد پر اضافی 12 ارب روپے حاصل ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خواہش پر حکومت ٹیکس ریٹ میں کمی اور 10 لاکھ روپے کمانے والے شخص پر انکم ٹیکس کی چھوٹ دی گی کیونکہ 4 لاکھ روپے پر سالانہ ٹیکس غریب آدمی پر ظلم ہے انہوں نے واضح کیا کہ دیگر ٹیکس میں کمی کی خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیا مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی حکومتیں آٹھ دنوں کے اندر اپنے بجٹ کا اعلان کر سکتی ہیں کیونکہ موجودہ اسمبلی کی مدت 31 مئی تک ہے اور تمام بجٹ موجودہ اسمبلی سے پاس ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…