بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہریوں کیلئے نئی ہدایات جاری،پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیوشن فیس میں 2 اپریل 2018 ء کے بعد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی پاسپورٹ کی ایگزیکیوشن فیس 2 اپریل 2018ء سے 25ڈالر سے بڑھ کر 35 ڈالر ہو جائے گی۔ اس 10 ڈالر اضافہ کا اطلاق فقط’’ڈی ایس گیارہ‘‘ فارم کے ذریعے امریکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہریوں پر ہو گا ٗمثال کے طور پر پہلی بار پاسپورٹ

بنوانے کیلئے درخواست دینے والے 16 سال سے بڑی عمر کے شہری، 16 سال سے کم عمر کے بچے اور وہ درخواست گزار جنہوں نے پچھلے پاسپورٹ کے گم یا چوری ہونے کی اطلاع دینے کے بعد دوبارہ اجراء کی درخواست دی ہو۔ اس 10 ڈالر اضافہ کا اطلاق پاسپورٹ کی تجدید کے اہل ان بالغ افراد پر نہیں ہوگا جو ڈی ایس۔82 فارم استعمال کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ عام طور پر قونصلر فیس اتنی مقررکرتا ہے جس سے قونصلر سہولیات کے اخراجات پورے کئے جا سکیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…