اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری چھٹی حس بتاتی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ اس وقت ضرورت یہ ہے کہ ملک کی اہم شخصیات اپنی سکیورٹی کو سخت کریں ۔ ان اہم شخصیات میں میڈیا کے لوگ، سیاسی لوگ اور لیڈران شامل ہیں۔ جہاں تک عمران خان پر حملہ ہونے کی بات ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کو تو سب
سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ۔کیونکہ عمران خان کبھی اپنی سکیورٹی کی پروا نہیں کرتے۔ وہ اکثر کہتے ہیں کہ جو ہو گا دیکھا جائے گا۔ بینظیر بھٹو بھی سکیورٹی حصار توڑ کر نکل جاتی تھیں اور ایس ایس پی سکیورٹی کو فون آتا تھا کہ بی بی کہاں ہیں؟ وہ کہتا تھا وہ تو اندر ہیں لیکن پھر معلوم ہوتا تھا کہ بی بی پچھلے دروازے سے نکل کر اپنے کارکن کی والدہ کی وفات پر افسوس کرنے نکل گئی ہیں۔