جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

’’سونامی گجرات کے چوہدریوں کو بہا کر لے گیا‘‘ جہاں نگاہ اٹھائیں، کھلاڑی ہی کھلاڑی، کپتان کو سٹیج پر جانے کی مہلت نہ مل سکی، جلسے میں عوام کی کتنی بڑی تعداد شریک ہوئی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا سونامی گجرات کے چوہدریوں کو بہا لے گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جہاں نگاہ گئی وہاں تحریک انصاف کے کھلاڑی ہی نظر آئے۔ گجرات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، چوہدری کے شہر گجرات میں عمران کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا گیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانچ گھنٹوں میں پانچ خطاب کیے، تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم میں ہزاروں افراد شریک ہوئے،

گجرات کے کچہری چوک میں جہاں نظر جاتی تھی وہاں کھلاڑی ہی نظر آتے تھے۔ جی ٹی ایس چوک میں لوگ زیادہ ہونے کی وجہ سے بدنظمی کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سٹیج پر جانے کی مہلت نہ مل سکی جس پر انہوں نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر خطاب کیا۔ جہلم میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری نواز شریف اور آصف زرداری سے کوئی ذاتی جنگ نہیں، میری جنگ آپ کا پیسہ چوری کرنے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے،جہلم میں ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو تو ہم نے کیوں نکالا کردیا، اب چھوٹے میاں کی باری ہے،عمران خان نے کہا کہ ان کی کسی شخص سے نہیں، کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب چھوٹے میاں جونیئر ڈان شہبازشریف باری لینے آئے ہیں۔ شہبازشریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں، اس موقع پرعمران خان نے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سوچ، نئے انقلاب اور 2018 میں نئے پاکستان کی ضرورت ہے، عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ 2018 میں جیت کردکھاؤں گا، آپ سب کوسلام پیش کرتا ہوں، آج جوانوں کے ساتھ ساتھ بچے اور بوڑھے بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آگے چلی گئی، میانوالی سے جہلم کے علاقے پیچھے رہ گئے، انہوں نے کہا کہ نو سال قبل ہرپاکستانی پر 35 ہزار روپے قرض تھا، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے قرض ہو چکا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے، عوام غریب اور مقروض ہورہے ہیں، پیسہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضے لینے پڑتے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس لگتا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سرکاری سکول سے پڑھنے والا بچہ وزیراعظم بنے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ جب باہر جاتا ہے توسہولتیں نہیں ملتیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گاڑی پرکھڑے ہو کر خطاب کرتے ہوئے چیلنج کر دیا کہ کسی نے مجھے جوتا مارنا ہے تو مار لے میں سامنے کھڑا ہوں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں کیچ بھی اچھا کرتا ہوں اور تھرو بھی، مسلم لیگ (ن) والوں کو جوتے کوئی اور مار رہا ہے، بدلہ ہم سے لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…