اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر جوتا اچھالنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ جوتا عمران خان کو نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی لڑکی نادیہ خٹک کو مارنا چاہتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پر جوتا اچھالنے والے 22سالہ احمد سفیان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا نہیں مارنا چاہتا تھا
بلکہ ان کے ساتھ کھڑی لڑکی کو مارنا چاہتا تھا۔احمد سفیان کے مطابق نادیہ خٹک نامی خاتو ن عمران خان کے جلسوں میں ڈانس کر تی رہتی ہیں اور بے پردہ رہتی ہیں۔اس لئے میں نادیہ خٹک کو جوتا مارنا چاہتا تھا لیکن بد قسمتی سے وہ جوتا نادیہ خٹک کو نہیں لگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گجرات میں عمران خان پر جوتے سے حملہ کیاگیا تھا۔