جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ستارے گردش میں ،گجرات کے مختلف مقامات پر ممبر سپ مہم کے دوران دو مواقعوں پرجوتوں سے حملے،افسوسناک صورتحال

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

جلا لپور جٹاں (آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو گجرات کے مختلف مقامات پر ممبر سپ مہم کے دوران دو مواقعوں پر عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ناکام۔ ایک جوتا عمران کے ساتھ کھڑے علیم خاں کی سینہ پر جا لگا، تفصیل کے مطابق پہلے ٹانڈہ کے مقام پر ایک شخص نے اس وقت جوتا مارا جب عمران خان گاڑی میں بیٹھ چکے ہیں جوتا ایک عورت کے قریب سے گزر کر عمران خان کی گاڑی تک پہنچا ۔معلوم ہوا ہے کہ جوتا مارنے

والا تقریباََ 20سال کا نوجوان تھا جس کے لمبے بال اور داڑھی بھی تھی۔ دوسرا واقعہ چند ہی گھنٹوں بعد GTSچوک گجرات میں پیش آ یا جہاں ایک شخص نے دور سے جوتا مارا عمران خان خوش قمستی سے منہ دوسری طرف کر چکے تھے جس کی وجہ سے جوتا علیم خاں کے سینہ پر لگا۔ اسی دوران سیکورٹی ادارے متحرک ہو گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں افرادکو سیکورٹی اداروں نے تحویل میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹانڈہ، جلالپور جٹاں اور گجرات کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ورکر فوری طور پر ممبر شپ کارڈ حاصل کریں تاکہ آئندہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں امیدواروں کے چناؤ کے لئے آپ کی رائے لی جا سکے ۔ انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب چھوٹے ڈان کی باری ہے جس کی اولاد نے نواز شریف کے سائے میں ملک کو لوٹا ۔ اپنے خزانے بھرے اور ملک کو کنگال کیا ۔ اس موقع پر علیم خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر عثمان دھدرا، شیخ شاہد انور ، بلال گورسی، سید تصور القمر ، ندیم گجر ، زبیر خان ، محمد افضل گوندل ، سلیم سرور جوڑاسمیت دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…