جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

گجرات میں عمران خان پر جوتے سے حملہ،جوتا علیم خان کو لگنے کے بعد عمران خان کی کیا حالت ہوئی؟ ’’کپتان‘‘ کا ایسا ردعمل کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات( نیوزڈیسک)گجرات میں عمران خان پر جوتے سے حملہ،جوتا علیم خان کو لگنے کے بعد عمران خان کی کیا حالت ہوئی؟ ’’کپتان‘‘ کا ایسا ردعمل کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق گجرات میں عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، جب عمران خان جلسے میں خطاب کررہے تھے تو اس وقت عمران خان پر جوتے سے حملہ کیاگیا جوتا عمران خان کو تو نہیں لگ سکا لیکن ان کے ساتھ کھڑے علیم خان خود کو نہیں بچا سکے اور جوتا سیدھا ان کے سینے پر جالگا،

اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آیا، جوتا مارنے سے لیکر جوتا علیم خان کو لگنے او راس کے بعد تک عمران خان جو کہ اپنا خطاب جاری رکھے ہوئے تھے ان پر کوئی اثر نہیں پڑا اور انہوں نے مسلسل اپنا خطاب جاری رکھا یہاں تک کہ ویڈیو میں صاف دیکھاجاسکتاہے کہ عمران خان نے مکمل طورپر اپنے اعصا ب کو قابو میں رکھا اوراس پر معمولی سے ردعمل کا اظہاربھی نہ کیا اوراپنی بات مکمل کی ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر گجرات میں جوتے سے حملے کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو پولیس نے فوری طورپرحراست میں لے لیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پرگجرات میں ایک نوجوان نے جوتا مارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا،موقع پر موجودتحریک انصاف کے کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ،پولیس نے پہنچ کر مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ عمران خان کواتوار کے روز فیصل آباد میں تھپڑ مارنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس شخص کو بھی پکڑ لیا گیا تھا۔اس سے پہلے جامعہ نعیمیہ میں نوازشریف پر جوتے سے حملہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…