جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے چند گھنٹے قبل ایم کیو ایم کا دھماکہ خیز فیصلہ،کسے ووٹ دینے کا اعلان کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ ، جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام 5 ارکان نے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے سینیٹرزڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم ماونڈی

والا کو ووٹ نہیں دیں گے ۔دریں اثنا ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوار اتحادی جماعتوں میں سے ہوگا، نواز شریف نے منظوری دیدیاس سے پہلے  سینٹ کے 52 منتخب اراکین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ، سینٹ کااجلاس  نو منتخب پینل آف پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان کی صدارت میں ہوا جس میں 52 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا حلف اٹھانے والوں نے رول آف ممبر پر دستخط کئے سردار یعقوب خان نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے ڈائس بجا کر نئے سینیٹرز کا استقبال کیا سینیٹر عابدہ محمد عظیم ، سینیٹر احمد خان ، سینیٹر انور لال دین ، سینیٹر اسد لال اشرف ، انوار الحق کاکڑ ، آصف کرمانی ، بحرہ ہند ، دلاور خان ، فیصل جاوید ، فدا محمد ، مولوی فض محمد ، ہارون خان ، ہدایت اللہ حلال احمد خان، امام الدین ، کامران مائیکل ، کوڈا بابر ، کشور بھائی ، رانا محمود الحسن ، رانا مقبول احمد ، سرتاج روغانی ، مرزا محمد آفریدی ، مولوی محمد سرور ، محمد بخش چانڈیو سینیٹر محمد اکعرم ، محمد علی شاہ ، جاموٹ اسد علی خان جونیجو محمد اکرم محمد علی شاہ جاموٹ ، اسد علی خان ، سینیٹر محمد ایوب ، محمد اعظم خان سواتی ، محمد فروغ نسیم ، سید محمد صابر شاہ ، محمد صادق سنجرانی ، سردار محمد شفیق ترین، محمد طاہر بزنجو ، محمد طلحہ محمود مصدق ملک شاہد حسین ، مشتاق احمد ، مصطفی نواز کھوکھر ، سید ظفر حسین شاہ ، منیب اللہ بازئی ، قرت العین مری ، نزہت صادق شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…