جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے پارٹی قیادت سے اختلافات اور پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبریں،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہاکہ نوازشر یف کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،خطرناک پہلو یہ ہے کہ عوام اپنے غصے کا اظہار اس طرح کر رہے ہیں پیپلز پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے لوگوں میں غصہ ضرور ہے ہر شعبہ اور کاروبار برباد ہو چکا ہے،ان لوگوں نے جو کچھ عوام کے ساتھ کیا اس نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا ہے،

عوام سے درخواست کرتے کہ ہمت اور حوصلے کا دامن تھام کر رکھیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کا الیکشن اناڑی لوگوں نے مشکل کر دیا ہے۔اپوزیشن یہ الیکشن جیتی تھی لیکن عمران نے اناڑی پن کا سبقت دے کر حکومت کا پلہ پھر بھاری کر دیا۔اب ایم کیوایم اور مولانا فصل الرحمن کے ہاتھ میں گیم چلی گئی ہے یکھیں رات تک کیا صورت پیدا ہوتی ہے۔رضا ربانی کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے ہر قائد کے اختلاف رائے کو سنا اور اس کا احترام بھی کیا۔اعتزاز احسن نے ہماری حکومت کے خلاف تحریک چلائی اور پھر پیپلزپارٹی نے انہیں عزت دی اور قائدحزب اختلاف بھی بنایا۔رضا ربانی بھی ہمارے سینئر رہنما ہیں اور انہیں بیان کا مقام ملے گا۔ہمارے درمیان اختلاف رائے ہو سکتا ہے مگر میاں رضا ربانی صاحب پارٹی مین موجود ہیں۔سینٹ میں اسٹیبلشمنٹ کے رول کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹبلشمنٹ ان کو ایک اشارہ کرے تو یہ سارے اشارے توڑکر ہمارے خلاف کالا کوٹ پہن کر عدالت پہنچ جائیں۔  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہاکہ نوازشر یف کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،خطرناک پہلو یہ ہے کہ عوام اپنے غصے کا اظہار اس طرح کر رہے ہیں پیپلز پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے لوگوں میں غصہ ضرور ہے ہر شعبہ اور کاروبار برباد ہو چکا ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…