بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عاصمہ رانی قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پشاور پولیس لائن میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیاگیا،کیا ملزم اور مقتول کی فیملی میں راضی نامہ ہوگیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ رانی کو قتل کرنے سے قبل ملزم مجاہد آفریدی نے بیرونی ملک فرار ہونے کی مکمل تیاری کررکھی تھی ،ملزم کے دوست شاہ زیب کو گرفتار کرکے اس سے تحقیقات شروع کی۔ ملزم کے دوست سے تحقیقات کے دوران واردات میں استعمال موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد ہوئی تھی۔

عاصمہ رانی قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو پشاور پولیس لائن میں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ ملزم بہت چالاکی سے دوبئی میں اپنا پتہ بدل رہا تھاملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرکے 192 ممالک کو بھیج دیا گیا تھا انھوں نے کہاملزم نے عاصمہ کو قتل کرکے بیرونی ملک فرار ہوا تھا ملزم کے دوست شاہ زیب کو گرفتار کرکے اس سے تحقیقات شروع کی ملزم کے دوست سے تحقیقات کے دوران واردات میں استعمال موٹر سائیکل اور پستول برامد ہوئی تھی ۔ ملزم اس سے قبل بھی تین سو دو مقدمہ میں نامزد تھا،ڈی پی او نے ملزم اور مقتول کی فیملی کے راضی نامہ سے متعلق سوال پر جواب دینے سے معذرت کرلی۔دریں اثناء ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار ملزم مجاہدآفریدی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ڈاکٹر عاصمہ قتل کیس میں شارجہ سے گرفتار مرکزی ملزم مجاہد آفرید ی کو کوہاٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ملزم مجاہد نے 27جنوری کو میڈیکل کی طلبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوا تھا۔ ڈی پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ رانی کو قتل کرنے سے قبل ملزم مجاہد آفریدی نے بیرونی ملک فرار ہونے کی مکمل تیاری کررکھی تھی ،ملزم کے دوست شاہ زیب کو گرفتار کرکے اس سے تحقیقات شروع کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…