ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سے تشہر کرتے ہیں،چیف جسٹس:لیپ ٹاپ ،ہیلتھ کارڈ سکیم پر شہبازشریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لے لیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی)سپریم کورٹ نے لیپ ٹاپ اسکیم ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصاویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پیسہ عوام کا اور تصاویر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کیوں لگائی جا رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ یہ اسکیمیں و زیر اعلیٰ پنجاب کی کاوش نہیں ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم پر کتنے اخراجات آئے ہیں؟‘ سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے عوام کے ٹیکس سے نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آ جاتی ہے؟ شہباز شریف سے تصاویر چھاپنے پر وضاحت لیں۔ پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب دونوں معاملات پر وضاحت لے کر رپورٹ دیں۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹیکس کی رقم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اشتہار چلانے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے وضاحت طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں‘ حکمران کارکردگی کا اشتہار چلاتے ہیں جو کچھ نہیں کیا اس کا بھی اشتہار دیں‘ اورنج ٹرین اور موٹر وے بنائین لیکن عوام کی صحت پر بھی توجہ دیں ‘ کارکردگی دکھانی ہے تو کام کر کے دکھائیں‘ تصویریں چھپوا کر نہیں ‘ نیب کو پنجاب حکومت کے اشتہارات کی تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ حکمران قوم کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں‘حکمرانوں کو اندازہ ہی نہیں پاکستان قرضوں میں ڈوب چکا ہے ‘ قرضوں کی حالت دیکھ کر عدالت پریشان اور خوفزدہ ہے ‘ اب بھی وقت ہے حکومت اپنی ترجیحات درست کر لے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں واٹر

ٹریٹمنٹ پلانگ لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلئے گندہ اور زہریلا پان مل رہا ہے۔ 10 سال سے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے اب تک کیا کیا؟ کارکردگی کا اشتہار چلاتے ہیں جو نہیں کیا اس کا بھی اشتہار چلائیں۔ یہ لوگوں کی زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔ اورنج ٹرین پر اربوں لگا دئیے گئے۔ ادھر دھیان نہیں کہ کیا ہو را ہے ۔ اورنج ٹرین اور موٹروے بنائیں لیکن عوام کی صحت کی طرف توجہ دیں۔

لگتا ہے صحت کا معا ملہ حکومت کی ترجیح نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ ‘ چیف سیکرٹری واشا کے لوگ بتائیں توجہ کیوں نہیں دی۔ کسی نے تو ان لوگوں کا حال دیکھن اہے۔ لوگ کس طرح کراہ رہے ہیں۔ محمود بوٹی ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کتنی لاگت آئے گی۔ عدالت معاون نے بتایا کہ اس پر 9 بلین اور شاد باغ پر 10 بلین لاگت آئے گی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اورنج ٹرین پر کتنی رقم لگے گی؟۔ چیف سیکرٹری نے بتایا کہ اس پر 180 بلین روپے لاگت آئے گی۔

اعتزاز احسن نے اس پر کہاکہ اورنج ٹرین پر 235 بلین روپے لاگت آئے گی۔ پنجاب حکومت کا موقف واضح کرنے پر عدالتی معاونین عائشہ حامد کی سرزنش کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے جس کا کام ہے وہ وضاحت کریں۔ عدالت نے صاف پانی کے پی سی ون طلب کر لئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ 31 مارچ کو سماعت کرینگے۔ تمام ڈیٹا ریکارڈ پر ہونا چاہیے یہ حالت ہے کہ ڈیٹ شیٹ پر بھی وزیر اعلیٰ کی تصویر یں ہیں۔

کارکردگی دکھانی ہے تو کام کر کے دکھائیں۔ تصویر میں چھپوا کر نہیں تصویریں چھپوانے کا شوق ہے تو پیش ہو کر وضاحت کریں۔ نیب کو پنجاب حکو مت کے اشتہارات کی تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ حکمرانوں کو اندازہ ہی نہیں پاکستان قرضوں میں ڈوب چکا ہے۔ قوم کا پیسہ حکمران ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں۔ قرضوں کی حالت دیکھ کر عدالت پریشان اور خوفزدہ ہے۔ اب بھی وقت ہے حکومتیں اپنی ترجیحات درست کر لیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…