جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

پیراگون سٹی معاملہ ،سعد رفیق بری طرح پھنس گئے ،چیف جسٹس نے نوٹس جاری کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )پیرا گون سٹی کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق 10مارچ کو طلب ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں موجود تھے۔ طلبی کے نوٹس پر پیرا گون کمپنی کی جانب سے بریگیڈئر (ر)مجید ریاض پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے مالکان کو بلایا ہے ملازمین کو نہیں بلایا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ایل ڈی اے سٹی کا ماڈل بنایا گیا، اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ کس کس کو دیا گیا؟۔ جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ اربن ڈویلپمنٹ کمپنی کے مالک طاہر جاوید کو ٹھیکہ دیا گیا۔ فاضل بنچ نے اس سلسلہ میں نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کر لیا۔سعد رفیق کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 10مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…