پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑی قلابازی،پاکستان اور طالبان کی شکایات جائز ہیں، امریکہ نے ایسا اعتراف کرلیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، حیرت انگیز اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان دونوں کو جائز شکایات ہیں جنہیں امریکا حل کرنے کا خواہاں ہے۔جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الائس ویلس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم یقینی طور پرپاکستان سے دور نہیں بھاگ رہے بلکہ ہم سول اور عسکری قیادت سے یہ اہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کس طریقے سے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے امریکا اور پاکستان کے سینئر حکام واشنگٹن میں ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گے۔تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مشاورت کے بعد عین وقت پر تہمینہ جنجوعہ نے اپنا دورہ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا اور اپنے شیڈول میں تبدیلی کردی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ کو پہلے منگل کو واشنگٹن پہنچنا تھا لیکن اب وہ بدھ کو وہاں جائیں گی تاہم ان کے ایک روز تاخیر سے جانے سے امریکی حکام سے جمعرات کو ہونے والی ملاقات پر فرق نہیں پڑے گا۔الائس ویلس نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کا اہم کردار مدد فراہم کرے گا اور ہم یقینی طور پر پاکستان سے دور نہیں جارہے۔بریفنگ کے دوران انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد کی معطلی کے باجود اسلام آباد کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ ایک عمل کا آغاز کررہے ہیں اور ہمارے پاس اعلیٰ سطح تبادلوں کا سلسلہ ہے جبکہ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا دورہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان بات چیت کے عمل کو مزید تقویت دے گا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ عمل کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد اس وقت شروع ہوا جب جنوبی اور وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیسا کرٹس نے گزشتہ ہفتے اچانک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔الائس ویلس نے بتایا کہ تہمینہ جنجوعہ دورے کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جوہن سلیوان سے بھی ملاقات کریں گی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…