ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

بلوچستان کی ترقی پا کستان کی ترقی ہے،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے گوادر میں اہم ترین منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا،زبردست اعلان

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

گوادر /کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جا وید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پا کستان کی ترقی ہے،پا ک فوج بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا اور معاونت کریگی خوشحال بلوچستان پروگرام اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس سے صوبے میں پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی بلوچستان کی معاشی ترقی کا سب سے زیادہ فائدہ یہاں کے مقامی لوگوں تک پہنچنا چائیے،

یہ بات انہوں نے اتوار کو متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے گوادر میں تعمیر ہونے والے ڈی سیلینائزیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،منصوبے سے گوادر کی مقامی آبادی کو 44لاکھ گیلن پانی ہر روز فراہم کیا جائے گا جبکہ منصوبے سے 88لاکھ گیلن پانی ہر روز فراہم کیا جاسکتا ہے ،ڈی سیلینائزیشن پلانٹ چھ سے آٹھ ما ہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا اور اس سے گوادر میں پانی کی قلت کو دور کیا جاسکے گا ساتھ ہی مقامی لو گوں کو دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام اور ترقی کے حصول کے لئے سول حکومت اور پاک فوج ملکر کر کام کر رہے ہیں خوشحال بلوچستا ن منصوبے سے صوبے کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان خطے کا اقتصادی حب بننے جا رہا ہے اور اس کی اہمیت اسی وقت ہوگی جب بلوچستان کے لوگوں کو سب سے زیادہ ان ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ حاصل ہوگا ،اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،متحدہ امارات کے پاکستان میں سفیر ،ڈائریکٹر جنرل فر نٹےئر ورکس آرگنا ئزیشن اور قبائلی عمائدین و لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جا وید باجوہ نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ مکران فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…