ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سرگودھا، پی پی 30 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ آ گیا، ن لیگ کی شاندار کامیابی، دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار کو کتنے زیادہ ووٹوں سے شکست ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ مومن کے حلقہ پی پی تیس میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر سندھو نے واضح فرق سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر سندھو نے 42 ہزار 736 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار راؤ ساجد 23 ہزار 586 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ حلقہ پی پی 30 میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 919 ہے اس میں مرد ووٹرز کی تعداد 98 ہزار 145 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 774 ہے۔ حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز 137 ہیں جن میں مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد 31 جبکہ خواتین پولنگ سٹیشنز کی تعداد بھی 31 ہے۔اس طرح حلقہ پی پی 30 میں ن لیگ کے امیدوار واضح برتری سے جیت گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری طاہر احمد سندھو جو 2013ء میں پی پی 30 سے منتخب ہوئے تھے ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی، اس ضمنی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل تھے جن میں تحریک انصاف کے راؤ ساجد محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو جبکہ راؤ وقاص احمد اور عاصم اقبال نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ضمنی انتخاب میں شریک ہوئے۔  کوٹ مومن کے حلقہ پی پی تیس میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر سندھو نے واضح فرق سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…