اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ انتخابات ٗہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کی بیشتر خواتین ارکان ملوث نکلیں ،پارٹی کے کتنی بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ فروخت کئے ،ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی،چونکادینے والے انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کرکے حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سینیٹ انتخابات کے دوران ہونے والی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق پارٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عمران خان کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی کے 17 سے 20 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ فروخت کئے۔انہوں نے بتایا کہ ووٹ فروخت کرنے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاداری تبدیل کرنے میں ناراض پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ ساتھ کئی اہم ایم پی ایز بھی شامل ہیں جس پر عمران خان نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی فہرست جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی خریدوفروخت میں ایک رات قبل ایک جنرل ووٹ کی قیمت 8کروڑتک پہنچ گئی جس کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جنرل نشست کیلئے ایک ووٹ کی قیمت کم تھی تاہم الیکشن سے ایک رات قبل 5 سے 8کروڑروپے تک پیشکش کی جاتی رہی اور اس کیلئے نہ صرف یہ کہ دیگر جماعتوں بلکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ جو لوگ ووٹ بیچ رہے ہیں ہم ان پر خوش ہیں تاکہ عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف میں طہارت ہوجائے تاکہ آئندہ الیکشن کے لیے صاف ستھرے لوگوں کو ٹکٹ مل سکیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انھیں الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں دیاجائے گا تاہم انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن اگر کوئی ازخود اپنی کارکردگی کو ناقص سمجھتے ہوئے اپنے ووٹوں کی خریدوفروخت کرتاہے تو وہ تحریک انصاف پراحسان کررہاہے کیونکہ ایسے ارکان کی ویسے بھی پی ٹی آئی میں کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…