منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کی اسلام آباد کی بیکری میں آمد سے قبل، 40 کے قریب افراد نے بیکری میں ملازمین اور عام افراد کے ساتھ کیسا شرمناک سلوک کیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز پہلے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد موجود تہذیب بیکری کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس ویڈیو میں میاں نواز شریف لوگوں سے گھل مل گئے اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں، اب بیکری کے ایک مبینہ ملازم نے حیران کن انکشاف کیا ہے، تہذیب بیکری کے اس ملازم نے بیکری کے باہر موجود ایک شخص سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جس طرح سوچا تھا میاں نواز شریف اس طرح نہیں آئے،

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے آنے سے پندرہ بیس منٹ قبل چالیس سے پچاس گارڈ آئے اور سٹاف کو دھکے دے کر باہر نکالا کہ میاں نواز شریف آ رہے ہیں، بیکری کے مبینہ ملازم نے کہا کہ اس موقع پر ہم بہت خوش ہوئے کہ میاں نواز شریف آ رہے ہیں ہم نے منصوبہ بنایا کہ ان کے آنے پر ہم نعرے بھی لگائیں گے، جس طرح انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا، تو ہم ایک نیا نعرہ لگائیں گے کہ مجھے تہذیب سے کیوں نکالا۔ جب اس ملازم سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تو میاں نواز شریف گاہکوں سے گھل مل گئے اور بات چیت کرتے ہوئے نظر آئے اس کے علاوہ انہوں نے تصویریں بھی بنوائیں تو بیکری کے ملازم نے جواب دیا کہ وہ تمام افراد ان کے ساتھ گاڑیوں میں آئے تھے اور کیمرہ مین بھی ان کے ساتھ تھے، ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ جب بیکری ملازم سے سوال کیا گیا کہا جا رہا ہے کہ بیکری سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا تو ملازم نے کہا کہ بیکری کا سٹاف تو انہوں نے سارا باہر نکال دیا تھا اور جو چند لوگ اندر بچ گئے تھے انہیں بھی ڈرا دھمکا دیا کہ کوئی نعرے نہیں لگائے گا، بیکری ملازم نے بتایا کہ نواز شریف نے اس سارے دورے میں اپنے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہی بات چیت کی اور وہی لوگ ٹوکریاں اٹھا کر گاہک بھی بنا دیے گئے، بیکری ملازم نے کہا کہ ہم نے تو منصوبہ بنا رکھا تھا نعرے لگانے کا لیکن انہوں نے کوئی نعرہ نہیں لگانے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جو لوگ ٹوکریاں اٹھا کر میاں نواز شریف سے باتیں کر رہے تھے وہ ان کے اپنے ہی آدمی تھے اور وہ انہی کے ساتھ آئے تھے، بیکری ملازم نے کہا کہ ہم نے باقاعدہ خود دیکھا تھا اس کے علاوہ بیکری کے باہر بھی لوگ جمع ہو گئے تھے کہ شاید یہاں کوئی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…