اسلام آباد(ماننیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی طور پر غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے (ن) لیگ کے 11 امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔سینیٹ معرکے کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہا۔وقت ختم ہونے کے بعد جو لوگ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تھے صرف ان ہی کو ووٹ کاسٹ کرنے
کی اجازت تھی۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب پاکستا ن میں جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیں ‘ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ سرخرو ہوا ‘ عوام کو خالی نعروں ‘ کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے ‘ الزام تراشی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے میں بدترین کارکردگی والے جھوٹ ‘ الزامات کی سیاست کر رہے ہیں ۔ نیازی صاحب پاکستا ن میں جھوٹ کی سیاست کے بانی ہیں۔ جھوٹ کے مصنوعی سہارے سے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ الزام تراشی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ ان عناصر نے ہر قدم پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ جھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور سچ سرخرو ہوا۔ ترقی کے مخالفین جان لیں ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا۔عوام کو خالی نعروں ‘ کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔اس سے پہلے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹ کی رازداری برقراررکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،ہم الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں،
ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کیلئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کچھ جگہوں سے شکایات آرہی تھیں کہ ووٹرپرچی جیب میں ڈال کرباہرلے آتے ہیں ۔ ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرزکو سخت ہدایات کی ہیں ، ہم الیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن واضح کیا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔



















































