ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

(ن) لیگ چھوڑی یا نہیں ،2اراکین اسمبلی کادھماکہ خیزاعلان

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رانا قاسم نون نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ہے ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی ساکھ خراب کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق

گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے رضا حیات ہراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے، مخالفین نے سیاسی ساکھ کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ سے ہی لڑیں گے اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دور چار کریں گے ۔دوسری جانب رانا قاسم نون نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور انہیں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔رانا قاسم نون کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ رانا قاسم نون این اے 153 (ملتان) سے جبکہ رضا حیات راج این اے 156 (خانیوال) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…