جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈارکی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز سے ملاقات،پاکستان واپسی کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز سے ملاقات، پاکستان واپسی کے بارے میں بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے۔لندن میں کینسر کے علاج کیلئے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے،

میں ضرور وطن واپس جاؤں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے معتمد خاص اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر ا?مدنی سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے 28 جولائی کو سنائے جانے والے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس بھی دائر کررکھا ہے۔23 فروری کو اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ نیب اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنسز بھی دائر کرے گا۔قبل ازیں احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی اہلیہ اور بیٹے علی ڈار کی جائیدادوں کے دستاویز بھی عدالت میں پیش کیے گئے تھے جبکہ استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے بھی عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔واضح رہے کہ 12 فروری کو صوبائی الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے تاہم لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان واپس آئیں گے۔لندن میں کینسر کے علاج کیلئے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میرا ملک ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…