ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس ثاقب نثار کی بیٹیاں۔۔! مسلم لیگ ن نے گھٹیا پن کی انتہا کر دی، سوشل میڈیا پر کیسی بے بنیاد اور شرمناک مہم چلائی جا رہی ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت مہم شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) والوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر

ایک مہم شروع کی ہے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانا شروع کر دی ہیں، جس میں کہا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس کی بیٹیوں کا کسی خاص سیاسی جماعت سے تعلق ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ یہ بات بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ان کا کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہاکہ کسی اور کی ماؤں بیٹیوں کی سوشل میڈیا پر تصاویر دے کر انہیں چیف جسٹس کی بیٹیاں بتایا گیا ہے اور ان کے خلاف بے بنیاد مہم شروع کی ہوئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری غلام حسین نے کہاکہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور وزارت داخلہ کو میاں ثاقب نثار کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنا چاہیے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور باقی ججز کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں۔ سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس لیے کسی کی ماں بیٹیوں کی تصویریں استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔ سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی بیٹیوں کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت مہم شروع کر رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…