ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئین کہتا ہے اللہ کے بعد حاکم عوام ہیں ٗ اپنا اپنا کام کرو ٗ مدعی اور حکمران نہیں ٗمنصف بنو ٗ مریم نواز

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کہتا ہے اللہ تعالیٰ کے بعد حاکم عوام ہیں ٗ اپنا اپنا کام کرو ٗ مدعی اور حکمران نہیں منصف بنو ٗحکومت چلانا عوام پر چھوڑ دو ٗ مقدس اداروں کو سیاسی لڑائی میں مٹ گھسیٹو ٗ ہم نے بجائے غلطیوں سے سیکھنے کے مسلم لیگ کو سینیٹ کے الیکشن سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ٗعوام کی رائے پر اپنی رائے بندوق یا قلم کے ذریعے نافذ کرنا آمریت ہے

ٗنوازشریف دلوں میں بستا ہے ٗ ان عقلمندوں کو سمجھائیں نوازشریف کو کسی سٹمپ کی ضرورت نہیں ٗ نواز شریف کو دلوں اور سیاسی طور پر نکالنے کیلئے کروڑوں لوگوں کو بھی نا اہل کرنا پڑیگا ٗنواز شریف عدلیہ بحالی کیلئے تحریک چلائے تو جائز ہے ٗ اپنے ووٹوں کے تقدس کیلئے عوام میں جائے تو غلط ہے ٗواہ ٗعوام قانون کے رکھوالوں کیلئے باہر نکلے تو ٹھیک ہے ٗ عوام اپنے رکھوالے کیلئے باہر نکلیں تو توہین عدالت ہوجاتی ہے ٗ سپریم کورٹ کے 7 ججز نواز شریف کے مقدمے سن رہے ہیں لیکن ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں عوام انصاف کے منتظر ہیں ٗنوازشریف کے خلاف درخواست لیکر سپریم کورٹ میں جانے والا لاڈلہ بھی کہنے پر مجبور ہوگیا ہے سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دیا ہے ۔ہفتہ کو یہاں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محبتوں اور شفقوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں انہوں نے کہاکہ سرگودھا شہر سے بہت ساری محبتیں اور شفقتیں سمیٹ کر جارہی ہوںیہ ساری زندگی یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی اور بہن مریم نواز آپ کی عدالت میں نوازشریف کا مقدمہ نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ لیکر آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کیا ہوہا ہے ٗہم کیا دیکھ رہے ہیں ٗ پاکستان ابھی مولوی تمیز الدین اور جسٹس منیر کے فیصلوں کو رو رہا ہے

اوپر سے نئے فیصلے آگئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم آمریت کے اندھیروں کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں ٗ پچھلی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو بطور جماعت سینٹ کے الیکشن سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا یہ بد ترین آمریت میں نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ کبھی دیکھا پوری کی پوری جماعت کو الیکشن سے باہر کر دیا گیا ہو ۔مسلم لیگ (ن)22کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے ٗ پاکستان کی

سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ مذاق شیر کے نشان اور مسلم لیگ کے ساتھ ہوا ہے اور یہ نواز شریف نہیں بلکہ عوام کے ساتھ مذاق ہوا ہے، نواز شریف کے چاہنے والوں کے ووٹوں کی پرچیوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، آپ کی رائے پر اپنی رائے مسلط کر نے کی کوشش کی گئی ہے ایسا بندوق کے ذریعے ہو یا قلم کے ذریعے ہو یہ آمریت ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آپ کے محبوب لیڈر ہیں ٗ پہلے وزارت عظمیٰ چھینی گئی

اور اب صدارت چھین لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ نے نوازشریف کو کروڑوں ووٹ دیکر وزیر اعظم بنایا تھا پہلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا اب مسلم لیگ (ن)کی صدارت بھی چھین لی گئی ان عقلمندوں کو سمجھائیں عوام کے دلوں میں نوازشریف کی محبت ہے اس موقع پر مریم نواز نے پوچھا کیا آپ کے دلوں میں نوازشریف بستا ہے جس پر نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔مریم نواز نے کہاکہ ا ن عقلمندوں کو

سمجھائیں یہاں آ کر دیکھیں نوازشریف کو صدارت کی سٹمپ کی ضرورت نہیں ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف صدارت کی وجہ سے نہیں بنا ٗ نوازشریف وزارت عظمیٰ کی وجہ سے نہیں بنا ٗنوازشریف اللہ کے کرم سے بنا ہے ٗ نواز شریف آپ عوام کی محبت سے بنا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ جب نوازشریف کو صدارت سے ہٹا یاگیا تومیں ایک نیا نعرہ متعارف کرایا کہ میں بھی نواز ہوں ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دلوں سے نکالنے ٗ

سیاست سے روکنے کیلئے تمہیں کروڑوں ووٹروں کو بھی نا اہل کر نا پڑیگا کیونکہ وہ اس نا انصافی کو نہیں مانتے ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اس فیصلے کو مانتے ہو ٗ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو مانتے ہو ٗ مسلم لیگ (ن)کا انتخابی نشان چھین لینے کے فیصلے کو مانتے ہو؟ جس پر شرکاء نے نا منظور ٗ نا منظور کے نعرے لگائے ۔نوازشریف نے سوال کیا کہ اگر کسی نے قوم کا پیسہ کھایا ہو ٗ

دس پیسے کی خورد بر د کی ہو توکیا اس طرح خیبر سے کراچی تک اس کے حق میں لوگ نکلتے ہیں ؟عوام نے نوازشریف کا مقدمہ لڑا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نوازشریف بے گناہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف دو سالوں سے کرپشن کا راپ الاگا جارہاہے ٗکیا نوازشریف کے مقدمے میں پانچ روپے کی کرپشن نکلی ہے ؟روز ایک نیا فیصلہ آتا ہے نوازشریف کے اثاثے ہیں ٗ بیٹی کے اثاثے ہیں ٗ والد کے اثاثے ہیں سوگودھا کے عوام سوال کررہے ہیں

کہ اثاثے مت دکھائیں ؟ کوئی کرپشن ہے تو دکھائیں ۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف تین بار وزیر اعظم اور دو بار وزیر اعلیٰ رہے اور وہ آپ کی محبت سے بنے ۔انہوں نے کہاکہ سب سے زادہ تعداد میں سب سے زیادہ مہنگے منصوبے نوازشریف نے لگائے ٗ موٹر وے نواز شریف نے بنائی ٗ سی پیک نوازشریف نے بنایا ٗ بجلی گھر نواز شریف نے بنائے ٗ میرو بس اور نج لائن نوازشریف اور شہباز شریف نے بنائی جس انسان نے اتنے بڑے بڑے

منصوبے بڑ ی تعداد میں لگائے ہوں اگر کرپشن ہوتی تو سامنے آتی ؟انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال سے شریف فیملی پر مقدمہ چل رہا ہے ٗ ایک جگہ بھی نہ درخواست گزار اور نہ ہی کسی جج نے کہا ہے کہ نوازشر یف نے دس روپے کی کرپشن کی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹا دیا گیا کیسا انصاف ہے ٗشاباش منصفوں شاباش ٗ کیسا انصاف کیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی یا نہیں ٗ آپ کے

ووٹ کی پرچی کے ساتھ نا انصافی ہو ئی یا نہیں ٗ جس پر نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ مریم نواز نے کہاکہ پھر نواز شریف آپ کے پاس نہ جاتا تو کہاں جاتا ۔انہوں نے کہاکہ منصف کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف عوامی عدالت کے فیصلے کیوں لے رہا ہے ٗ وہ دن یاد ہے کہ جب مشرف صدر تا اس نے 60ججوں کو گھر بھیج دیا ٗ چیف جسٹس کے بال کھینچے گئے ٗ چیف جسٹس اور ججوں کو گھروں میں قید کر دیا تھا ٗ بچوں کے دودھ بند کر دیا تھا

تو اس وقت منصف کس کی عدالت میں آئے تھے ٗ منصف اپنے اپنے کو بحال کر انے کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں تو ٹھیک ہے ٗنوازشریف ووٹ کی حرمت بحال کر انے کیلئے عوام کی عدالت میں جائے تو غلط ہے مجھے بتائیں کیسا انصاف ہے ؟جب ججز اور عدلیہ بحالی کیلئے عوام نکلے تو تحریک کس نے چلائی تھی ؟ نوازشریف نے تحریک چلائی تھی ٗ اگر نوازشریف منصفوں کو بحال کر نے کیلئے تحریک چلائیں تو بحال ہے اگر دو

کروڑ ووٹوں کی عزت کی بحالی کیلئے عوام میں جائے تو غلط ہے ٗ واہ واہ کیسا انصاف ہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام قانون کے رکھوانوں کیلئے باہر نکلیں تو ٹھیک اور اچھی بات ہے ٗ عوام اپنے رکھوالے کیلئے باہر نکلیں تو توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس مقدمے میں جو ملزم ہوتا ہے اگر اس کو شک ہو جائے کہ مقدمہ سننے والا جج انصاف نہیں کر سکتا اور بغض و عناد رکھتا ہے تو اس میں اخلاقی جرات ہوتی ہے کہ وہ خود بینچ سے ہٹ جاتا ہے

لیکن یہاں پانامہ کا 5 رکنی اسکواڈ نواز شریف کے خلاف ہر وقت تیار رہتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سترہ کے قریب ججز ہیں ٗ صرف سات ججز نوازشریف کے مقدمے سن رہے ہیں ٗلاکھوں عوام انصاف کے منتظر ہیں وہ انتظار کر رہے ہیں مگر ہر مقدمہ نوازشریف کا انہی پانچوں کے پاس آتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیب کورٹ میں نیب حکام نوازشریف اور میرے خلاف جو گواہ چوری چھپے تیارکر کے آئے تھے اللہ تعالیٰ کا کر نا

آیسا ہوا کہ وہ ہمارے حق میں گواہی دیکر چلا گیا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی عزت میں کمی نہیں آئی ٗ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اضافہ ہوا ہے ٗ نوازشریف کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور آج وہ لاڈلہ جو نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ گیا تھا وہ کہنے پر مجبور ہوگیا کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دیدیا ؟ان کو نظر آگیا آپ نے فیصلہ نہی ماننا بلکہ نوازشریف کی طاقت بن کر ہر شہر اور ہر صوبے ایک ہی آواز آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آؤ ملکر انتقام کا

شکریہ ادا کرتے ہیں اس انتقام نے آپ کا نواز شریف آپ کو واپس کر دیا ہے ٗ اس انتقام نے مسلم لیگ (ن)کو اور بھی طاقتور بنادیا ٗ اس انتقام نے سارے شیروں کو متحد کر دیا ٗ انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن شیر جیتے گا ۔مریم نواز نے کہاکہ احتساب کرو ٗ استحصال مت کرو ٗحساب کرو انتقام مت لو ٗ منصف بنو مدعی مت بنو ٗ منصف بنو حکمران مت بنو۔انہوں نے کہاکہ قرآن اور حدیب کے بعد میرے مقدس آئین کی کتاب ہے پاکستان کا آئین کہتا ہے اللہ کے

بعد عوام حاکم ہیں ٗآئین پاکستان یہ نہیں کہتا ہے کہ منصف حاکم ہیں ٗ حکومت چلانا عوام پر چھوڑ دیں ٗ آپ اپنا کام کریں ٗ قوم اداروں کی عزت کر نا چاہتی ہے ٗ قوم اور اداروں کو سیاسی لڑائیوں میں مت گھسیٹو ٗ یہ عدل ٗ اور پاکستان کا نقصان ہے ٗ اتنی خطرناک لڑائیاں مت لڑیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جہاں جہاں الیکشن ہونگے ڈبوں میں سے شیر نکلے گا ۔انہوں نے کہاکہ ووٹ صرف اس کو دینا جس کے کندھے پر نوازشریف کا ہاتھ ہو ٗ

نواز شریف انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)کا صدر بھی رہے گا اور وزیر اعظم بھی بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ ووٹ ڈالنے جائیں تو یاد رکھنا کہ سازشیوں کے مہروں اور لاڈلوں کے ڈبے خالی رہنے چاہئیں انہوں نے کہاکہ آپ آخر تک نوازشریف کا ساتھ نبھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ یاری توڑ نبھاؤ گے ناں ۔نوازشریف آپ کی جنگ لڑ رہا ہے ٗ نوازشریف بائیس کروڑ کے عوام کی حق جنگ لڑ رہا ہے ٗووٹ کی عزت کی جنگ لڑ رہا ہے ٗ

اس نے سب کو بتا دیا ہے کہ ووٹ دینے والے عوام کی بھی کوئی عزت ہوتی ہے ٗ عوام جس کو ووٹ دیتے ہیں اس کی بھی عزت ہوتی ہے ٗ۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی صرف نوازشریف کیلئے نہیں ہے ٗ ن لیگ کیلئے نہیں ہے ٗ آپ کی بہن کیلئے نہیں ہے ٗ یہ سارے پاکستان کیلئے آزمائش کی گھڑی ہے ٗ وعدہ کریں اس آزمائش کی گھڑی میں وہی کر دار ادا کریں جو سرگودھا کے شاہینوں ٗ شیر جوانوں ٗدلیروں سے امید کی جاتی ہے ٗ بڑے فیصلے کیلئے تیار رہیں ۔اس موقع پر مریم نواز نے سوشل میڈیا ونگ کو ساباش دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر سوشل میڈیا فورم پر اکاؤنٹ بنائیں اور نوازشریف کی جنگ میں شامل ہو جائیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…