جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ٹرمپ نے پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا، 20کروڑ پاکستانی امریکی اقدام پر ہکا بکا،وائٹ ہاؤس نے کیا اعلان کردیا

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

واشنگٹن(سی پی پی ) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے مطمئن نہیں اور امریکا اس اقدام کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔وائٹ ہاؤس پرنسپل کے ڈپٹی پریس سیکریٹری راج شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے تحفظات پر ہم نے پاکستان کی معمولی پیش رفت دیکھی ہے لیکن اگر بات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہو تو وہ پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس اگست میں امرکا کی جانب سے جنوبی ایشیائی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کا مقصد افغانستان میں پاکستان کی مدد سے قیام امن اور استحکام تھا۔راج شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات پر ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے پہلی بار ان اقدام پر پاکستان کو اس کا خود ذمہ دار قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس حکام نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی پر عمل در آمد کرانے کے لیے امریکا اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی اور ان کی موجودگی کم کرکے سیکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا، ساتھ ہی ہم نے ان کی اعلیٰ قیادت کو ختم کیا اور ہم ہر اس جگہ کو نشانہ بنانے پر کام کررہے ہیں جہاں ان کی پناہ گاہ اور قیادت موجود ہے۔پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کا نام بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی اے) کی عالمی واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشتگردوں کی معاونت ختم نہ کرنے پر پاکستان کا نام اس لسٹ میں ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم گزشتہ روز پیرس میں ایک ہفتہ جاری رہنے والے طویل اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان کا نام دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں نہیں ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اس اعلان پر جب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے ’واشنگٹن کے اقدام کے بارے میں کہا کہ بین الاقوامی ادارے نے ابھی اپنے حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا اور اب تک اس حوالے سے بات چیت اور مشاورت خفیہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…