ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستانیوں کو سب سے بڑی خبر سنادی گئی،نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح کب کیاجائے گا؟ اعلان کردیاگیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچہ اور مواصلاتی رابطوں کے حوالہ سے منصوبوں اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کیلئے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اپریل2018ء کے وسط تک ایئرپورٹ کو افتتاح کو یقینی بنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت برائے مواصلات جنید انوار چوہدری اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے وزیراعظم کو ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ انفراسٹرکچر اور ایئرپورٹ سے متعلق سہولتوں پر عملی کام مکمل ہو چکا ہے۔ چیئرمین این ایچ اے جواد انوار نے ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ میں پیشرفت کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کا بنیادی ڈھانچہ 15 مئی تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو ملک بھر میں اہم سڑکوں کے حوالہ سے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جو یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرحلہ میں ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے شاہراہوں کی زیر تکمیل منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2013ء سے اب تک 2520 کلومیٹر کے 28 بڑے مواصلاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن پر 235.69 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن میں راولپنڈی۔کہوٹہ روڈ، ڈی جی خان ناردرن بائی پاس، کراچی۔حیدرآباد ایم۔9، سید والا برج، جلالپور۔پیروالا۔اوچ شریف روڈ، ایل ایس ایم لنک۔نارنگ منڈی۔نارووال، سیالکوٹ۔پسرور روڈ، چترال۔گرم چشمہ روڈ، کلر۔سرصبح شاہ،

دھان گلی روڈ، لاہور۔عبدالحکیم ایم۔3، لاہور ایسٹرن بائی پاس، شیر شاہ سوری روڈ، بیگم کوٹ۔شیخوپورہ، مرید کے روڈ، اوورہیڈ برج امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ، نشتر گھاٹ برج (شہید بے نظیر بھٹو برج)، خضدار۔شہداد کوٹ ایم۔8، شاہ مقصود انٹرچینج۔مسلم آباد انٹرچینج، ہزارہ موٹروے اور حویلیاں۔تھاکوٹ سی پیک پراجیکٹ پر مانسہرہ کے قریب دو انٹرچینجز جن کا مئی 2018ء کے دوران افتتاح ہو گا، شامل ہیں۔ چیئرمین این ایچ اے نے وزیراعظم سے ان اہم منصوبوں کے افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کی درخواست کی۔

اجلاس میں بلوچستان میں تعمیر کئے جانے والے انفراسٹرکچر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے 110 کلومیٹر طویل خضدار۔بسیمہ ایم 30 روڈ منصوبہ کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے اب تک کی پیشرفت پر این ایچ اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ وزیراعظم نے موجودہ روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ موٹرویز، ایکسپریس ویز اور نیشنل ہائی ویز کے نیٹ ورک کے اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نئی شاہراہوں کی تعمیر سے بہتر رابطہ کاری اور وسیع تر اقتصادی مواقع کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…