ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پارٹی صدارت سے نکالنا پری پول دھاندلی ہے ،کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں ٗتیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں کیا لکھا ہے؟ نوازشریف نے پہلے ہی بتادیا

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی صدارت سے نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ (ن)لیگ کو سینٹ الیکشن سے محروم کیا جارہاہے ٗکالے حروف والے بہت فیصلے ہیں ٗتیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا ٗ گاڈ فادر ، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے ٗجے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے آپ پارٹی کی صدارت سے نکال رہے ہیں تیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کریں گے اور مجھے پتا ہے کہ یہ مجھے الیکشن لڑنے سے بھی محروم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالے حروف والے بہت فیصلے ہیں، نہیں سمجھتا کہ ایسا کوئی فیصلہ ہے کہ سنہری حروف سے لکھا جائے، پارٹی صدر کو نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ(ن) لیگ کو سینیٹ الیکشن سے محروم کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ گاڈ فادر ، سیسلین مافیا، چور ڈاکو کہا گیا، پھر دوسرے دن کہاجاتا ہے سیاسی لیڈروں کا احترام ہے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ آج بھی کہا اور کل بھی کہا تھا کہ کلیبری فونٹ 2005 میں دستیاب تھا، گواہ نے آج کہا کہ وہ آئی ٹی ایکسپرٹ نہیں، گواہ نے خود کہا ہے کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا، ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب آہستہ آہستہ مل رہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب کچھ نہیں ملا تو ضمنی ریفرنسز لائے جارہے ہیں لیکن لوگوں کی سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ ضمنی ریفرنس بھی فارغ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی صدارت سے نکالنا پری پول دھاندلی ہے ٗ (ن)لیگ کو سینٹ الیکشن سے محروم کیا جارہاہے ٗکالے حروف والے بہت فیصلے ہیں ٗتیسرا فیصلہ بھی آرہا ہے جس میں مجھے الیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائیگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…