ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کا نیا پارٹی صدر کون ہو گا؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اکثریت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے شہبازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دے دی تاہم حتمی فیصلے کی منظوری نوازشریف ہی دینگے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل دیتے ہوئے بطور پارٹی صدر تمام فیصلے کالعدم قرار د دیئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں

پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیر علی، دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ اور آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاؤس میں موجود تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنان نے میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی اور وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات کیس کے عدالتی فیصلے، پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کے اجلاس میں رہنماؤں کی اکثریت نے شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے تجویز دی کہ شہبازشریف با اثر اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں ٗ شہبازشریف کوصدر بنانے سے اداروں میں کشیدگی میں بھی کمی آئیگی۔ذرائع کے مطابق پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے اور فیصلے کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائیگی۔ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے متعلق قانون سازی پر بھی مشاورت کی جائیگی اور قانون سازی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی جائیگی ٗ پیپلزپارٹی سے رابطے کیلئے اتحادی جماعتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس الیکشن کمیشن کو اس بات سے آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کاانتخاب پارلیمانی بورڈ کرتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…