جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات ،سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے گئے

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،قیادت اورسینئر رہنماؤں کے درمیان بھی عدلیہ کے فیصلے پر مشاورت ہوئی ۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جاتی امراء پہنچ گئے ۔

اس موقع پر عدلیہ کے فیصلے اور اس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف آج جمعرات اسلام آباد میں نیب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس جائیں گے جہاں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں (ن) لیگ کی صدارت کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آئے گا ۔ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد (ن) لیگ کی قیادت اور سینئر رہنماؤں کے بھی مشاورت ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس آج بروز ( جمعرات )پنجاب ہاؤس اسلا م آباد میں میں طلب کرلیا گیا ۔اجلاس میں سپریم کور ٹ کے فیصلے کا جائزہ اور آئندہ کے حوالے سے عملی طے کئے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز ، وفاقی وزراء ، پارٹی رہنما اورقانونی ماہرین کی ٹیم شرکت کرے گی ۔اجلاس میں بیرسٹر ظفر اللہ اوراٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین فیصلے پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی سے متعلق حکمت عملی طے کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،قیادت اورسینئر رہنماؤں کے درمیان بھی عدلیہ کے فیصلے پر مشاورت ہوئی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس  جمعرات پنجاب ہاؤس اسلا م آباد میں میں طلب کرلیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…