اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کے بعد وائرل ہونیوالی تصاویر میں نظر آنے والے تمام افراد کون ہیں؟ ان کا دلہا دلہن کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے شادی کر لی ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کرنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شادی کے موقع پر نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی شادی کے موقع پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کے نکاح کی تقریب میں کن کن افراد نے شرکت کی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے نکاح کی تصاویر میں موجود افراد کے نام بتا دیے ہیں، اس نکاح کی تقریب میں بشریٰ بی بی کی والدہ، ان کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو ، احمد مجتبیٰ کے بچوں، احمد مجتبیٰ کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کی دوست فرح، عمران خان کے دوست عون چوہدری اور نکاح خواں مفتی سعید نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے لاہور میں شادی کر لی ہے،شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے بھائی کے گھر ہوئی۔ عمران خان کی بہنوں سمیت اہل خانہ میں سے کسی کو بھی نہیں مدعو کیا گیا جبکہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کی بہنوں نے شادی کی مخالفت کی تھی۔تحریک انصاف نے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی تھیں ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہ بنے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سے کوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…