ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف اس ملک کا واحد ’’کباڑیا‘‘ ہے جو ارب پتی ہے، یہ عدلیہ کو لاڈلے کا طعنہ دیتا ہے اور خود کس کا ’’لاڈلہ‘‘ ہے؟ عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر گندے پیغامات کا الزام لگانے والی عائشہ گلالئی نے ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑا، عائشہ گلالئی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ہمارے دو ادارے عدلیہ اور فوج کے خلاف اگر آپ بات کرتے ہیں تو اس پر آپ پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور غداری کا مقدمہ آپ کے خلاف ہو سکتا ہے،

نواز شریف جب سے نااہل ہوئے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے ہیں، عائشہ گلالئی نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم بنے تو پورے پاکستان سے انہوں نے سکریپ کا مال اکٹھا کیا، ریلوے ڈیپارٹمنٹ اور ہر سرکاری ادارے سے سکریپ کا مال اکٹھا کیا اور اپنی فاؤنڈری میں لے کر گئے اور پھر وہاں سے ارب پتی بنے، عائشہ گلالئی نے کہاکہ پاکستان میں بہت سے کباڑیے موجود ہیں وہ وہیں کے وہیں ہیں لیکن نواز شریف واحد کباڑیے ہیں جو ارب پتی بن گئے ہیں، عائشہ گلالئی نے کہا کہ جب نواز شریف اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے تو انہیں نااہل کر دیا گیا، اس وقت انہوں نے عدلیہ کی توہین شروع کر دی دوسرا یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ عدلیہ کے پیچھے ایک اور ادارہ ہے فوج، نواز شریف نے زبردستی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی، نواز شریف براہ راست یہ بات نہیں کر سکتے تھے تو انہوں نے میرے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش کی جس کو میں نے فوراً رد کر دیا۔ شرم کا مقام ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے سیاستدان موجود ہیں، جو اپنی عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں اور جو پاکستانی فوج کو زبردستی سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، میں یہ سمجھتی ہوں کہ نواز شریف جو یہ الفاظ استعمال کرتا ہے کہ وہ لاڈلہ ہے فلاں ادارے کا تو میں یہ سمجھتی ہوں کہ نواز شریف اپنے دو اداروں کے خلاف سازش کر رہے ہیں، عائشہ گلالئی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ انڈیا اور مودی کے نااہل لاڈلے ہیں،

مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت پنجاب میں جلسے کر رہے ہیں، ہماری آرمی کی اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے اور پنجاب میں ہر دوسرا گھرانہ ایک فوجی کا گھرانہ ہے، نواز شریف پنجاب کے لوگوں کو اشاروں کنایوں میں کہتا ہے کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، مجھے کیوں نکالا اور میرے ساتھ کھڑے ہو اور ان کے خلاف بغاوت کر دو، فلاں ادارہ یہ سازش کر رہا ہے اور نواز شریف شیخ مجیب الرحمان کی باتیں بھی کرتا ہے اور پنجاب کے لوگوں کو کہتا ہے کہ اپنے ہی جو فوجی بھائی ہیں جو پنجاب کی اکثریت ہیں وہ پنجاب کے لوگوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کر رہا ہے،

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نواز شریف کا تعلق تو پنجاب سے ہے ہی نہیں ان کا تعلق تو کشمیر سے ہے، عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرا تو میاں نواز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ کشمیر کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کی سیاست کو چھوڑ دیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے میاں نواز شریف نے اب تک کیا کیا ہے تین دفعہ وہ وزیراعظم رہے ہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے، آج بھی کنٹرول لائن پر شیلنگ ہوتی ہے تو کشمیری شہید ہو جاتے ہیں، نواز شریف مودی کا دوست ہے، اس نے نریندر مودی کو اپنے گھر پر شادی پر بلایا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جو فوجی ہیں ان کا آج بھی کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر خون بہہ رہا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…