بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے پر مجھے نکالا گیا، نواز شریف

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا۔شیخوپورہ کے کمپنی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور بدامنی کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے کرنے نہیں دیے گئے، نواز شریف کو گرفتار کیا گیا،

اٹک کے قلعہ میں بند کرنے کے علاوہ ملک بدر کیا گیا، کیا عوام کو اس کی وجہ سمجھ آتی ہے لیکن مجھے سمجھ آتی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے ملک کو اندھیرے میں غرق کیا، پشاور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں اور کراچی کا بھی یہی حال ہے۔جلسے کا پنڈال دو گراؤنڈز میں بنایا گیا ہے جب کہ شہر کی سڑکوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔مریم نواز نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا نظام عدل ہر اس شخص کا مقروض ہے جس نے ووٹ ڈالا، نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم کے قرض کون چکائے گا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا پاکستان کا اسی طرح تماشا بنتا رہے گا، کیا اس ناانصافی کے خلاف آپ کچھ کریں گے، نواز شریف کو گالی دینے والے منصفوں نے ہی ان کا فیصلہ سنانا ہوگا، نواز شریف کو عوام کی محبت اور عشق کی سزا ملتی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مائنس نواز شریف کے فارمولے پر کام کرنے والوں کو ناکامی ہوئی، نواز شریف کو بدلے میں عوام کی محبت اور عشق ملا اور وہ وقت آرہا ہے جب آئینی اور قانونی جے آئی ٹی بنے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی تاج پوشی کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ کی جانب سے پانچ تولہ سونے کا خصوصی تاج بھی بنوایا گیا ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 1800 اہلکار تعینات ہیں جن میں 1500 اہلکار جلسہ گاہ اور اطراف جب کہ 300 اہلکار مختلف راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…