ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کیلئے نواز شریف کو استعمال کئے جانے کا انکشاف

datetime 18  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی طور پر توڑنے کیلئے نواز شریف کو استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف کو معلوم ہو چکا ہے کہ اسے سزا ہونی والی ہے،مریم نواز کو تا حیات نا اہل ہوتا دیکھ رہا ہوں،ایل این جی کا مقدمہ نیب کے سامنے خود پیش کروں گا ،چھوٹے چھوٹے چوروں کی بجائے اب بڑی مچھلیوں کو جیلوں میں جانا چاہئے ، پاناما کیس میں ساتھ دینے پر عمران خان کا ساری

زندگی مشکور رہوں گا ، جمائما دستاویزات فراہم نہ کرتی تو عمران خان کا حال بھی جہانگیر ترین جیسا ہوتا۔ایک انٹرویو میں شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا کیس نیب کے چےئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کے پاس لے کر جاں گا،جو کسی پر کیچڑ اچھالتا ہے کل اسی کے اوپر آتا ہے، اس ملک میں کسی کو اپنے مفادات کے علاوہ کوئی چیز عزیز نہیں،موت تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کی لیڈر مریم نواز ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ،میں صرف مریم کو جیل میں جاتا اور تاحیات نا اہل ہوتا دیکھ رہا ہوں،اگر یہ قیادت ہوئی تو میں اس کا سارا بھانڈا چوک میں پھوڑ دوں گا کیونکہ میں اس کا گواہ ہوں ،اگر اس قوم کا مقدر اتنا ہی برا ہے تو پورے کا پورا گھڑا چوک میں ماروں گا ،میں سارے حالات وواقعات سے واقف ہوں ،میں بولا تو بم پھٹ جائے گا ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑوں ، پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر این اے 55اور 65سے عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، ایک وقت تھا کہ مسلم لیگ ن کے چالیس لوگ پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار تھے مگر کسی نے اپنے ساتھ ملانے کیلئے کام نہیں کیا ، آج ٹرین نکل چکی ہے،چوہدری نثار علی خان نے بھی ٹرین مس کردی ہے،

خون کے آخری قطرے تک ملک کے چوروں ڈاکوں کا مقابلہ کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ گلالئی سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ، عمران خان پر کوئی الزام لگائے عمران نے غلط میسج کیے ، کسی کو طلاق دی کسی کو شادی کی آفر کی، یہ سب عمران کی ذاتی زندگی میں گھستے رہتے ہیں، عمران خان کی پہلی بیوی نے مجھے متاثر کیا، جمائما نے چالیس سال پرانے دستاویزات نکالے نہیں تو عمران خان نے اپنے کیس میں نہیں بچ سکتا تھا،

اگر جمائما اعلی ظرفی کا مظاہرہ نہ کرتی تو عمران خان کا حال بھی جہانگیر ترین جیسا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پانامہ کیس لڑنا نہیں چاہتی تھی ،اپوزیشن بننے کیلئے تحریک نے میرا ساتھ دیا اور 4ووٹ کی ضرورت تھی ۔ کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیوا یم کا صفایا ہونے جارہا ہے دو سے تین سیٹیں ہی حاصل کرسکیں گے۔ فاروق ستار کچھ خاص سیاسی لیڈر نہیں ہے اصل لیڈر لندن میں تھا جس کے پاس قاتل اور بھتہ خور تھے ،لندن سے حکم آتا تھا تو یہاں والوں کی بھی چل جاتی تھی ان میں کوئی دم نہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…