اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

چور ڈاکو اور ڈرگ ٹائیکون کہاجارہاہے، پاکستان کے عوام پوری طرح بیدار ہوچکے ہیں ، عام انتخابات میں جیت کے بعد کیا کروں گا؟نوازشریف نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پوری طرح بیدار ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں وہ اپنا واضح اور دو ٹوک فیصلہ دیں گے کہ جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کے خلاف ہونے والی سازشیں ہمیشہ کے لیئے ختم ہوجائیں گی ۔ 70سالوں سے جو کچھ اس ملک کے ساتھ ہوتا رہا اب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اب لوگ اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے اور اپنے ووٹوں سے منتخب ہونے والی قیادت کا تحفظ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے انتخاب خود فریبی میں مبتلا لوگوں کی آنکھیں کھول دینے کے لیئے کافی ہیں۔ انتخابات والے دن پاکستان کے عوام سیلاب کی صورت میں نکلیں گے اور یہ سیلابی ریلہ حقیقی جمہوریت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو بہا کر لے جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر حافظ شفیق کاشف سے ملاقات کے موقعہ پر کیا اور ان کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیئے مغفرت اور خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے موجودہ ملکی صورت حال کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا اور نواز شریف نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ عوام کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا گیا ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا اور عوام کی مرضی پر اپنی مرضی مسلط کی گئی اسی وجہ سے پاکستان دو ٹکڑے ہو گیا انہوں نے کہا کہ مجھے ایک فرضی کمپنی کی خیالی تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا اور اس فیصلے کی بنیاد پر اب اور طرح طرح کے فیصلے کیئے جارہے ہیں۔جج صاحبان ہمارئے لیئے گارڈ فادرسسلیان مافیا (Sicilian Mafia) جیسے الفاظ استعمال کرنے کے بعد اب چور ڈاکو اور ڈرگ ٹائیکون جیسے الفاظ استعمال کرنے لگے ہیں بلاشبہ عدلیہ کا احترام واجب ہے لیکن کیا کسی فرد کی عزت نفس نہیں ہوتی اور کیا اپنی عزت اور وقار کے بارے میں کس قدر حساس عدلیہ کو دوسروں کی عزت نفس کا پاس نہیں رکھنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے عدالتی فیصلے سامنے آئے جن پر عمل تو ہوگیا لیکن عدلیہ کے لیئے ندامت و ملامت کا باعث بنے جو فیصلے آجکل آرہے ہیں ان پر عمل تو ہورہا ہے لیکن ان فیصلوں سے عدلیہ کی عزت میں ہر گز اضافہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…