پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فیض آباد دھرنے سے متعلق آئی ایس آئی رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ میں کیا کچھ لکھا ہوا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا 

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق آئی ایس آئی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی جبکہ جسٹس مظہرعالم نے کہاہے کہ رپورٹ میں دھرنے والی جماعت کورجسٹرڈ قراردیا گیا کیا رجسٹرڈ سیاسی جماعت کا سربراہ کچھ بھی کرسکتا ہے؟ کیایہ حکومتی رٹ ہے کہ کوئی بھی شرارتی ملک سیل کردے یہ کیسا معاہدہ ہے جس سے حکومت مفلوج ہوکررہ جاتی ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ٗآئی ایس آئی اور آئی جی اسلام آباد نے دھرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظہرعالم نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس میں مماثلت نہیں، رپورٹ میں دھرنے والی جماعت کو رجسٹرڈ قراردیا گیا ،رجسٹرڈ سیاسی جماعت کا سربراہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ چند لوگ اکھٹے کرکے شہربند کرنا بہت آسان ہے،کیایہ حکومتی رٹ ہے؟کوئی بھی شرارتی ایسا کرکے ملک سیل کردے ،کیا دھرنے میں پاکستان پینل کورٹ کے تحت کوئی جرم نہیں ہوا؟ ، تمام لوگوں کی نشاندہی ہوگئی، فوٹیجز موجود ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی جسٹس مشیرعالم بولے دھرنے والے لاہورسے چلے کسی نے نہیں روکا حکومت ساتھ تونہیں ملی ہوئی تھی؟ فیض آباد دھرنے کیخلاف کیا ایکشن لیا ؟ کیا سبق حاصل کیا گیا؟صرف رپورٹس فائل کرنے سے کیا ہوگا؟۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ دھرنے کے دوران ایک بچہ ہلاک اور 418گرفتاریاں ہوئیں ٗدھرنوں سے نمٹنے کیلئے قانونی مسودہ تیارہے جومنگل کوکابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔جسٹس مظہرعالم بولے یہ کیسا معاہدہ ہے جس سے حکومت مفلوج ہوکررہ جاتی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے سے متعلق آئی ایس آئی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی جبکہ جسٹس مظہرعالم نے کہاہے کہ رپورٹ میں دھرنے والی جماعت کورجسٹرڈ قراردیا گیا کیا رجسٹرڈ سیاسی جماعت کا سربراہ کچھ بھی کرسکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…