بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

کرپشن ریفرنس ، شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی ) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت کیس میں نامزد بارہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزما ن پر فرد جرم عائد کردی،جج نے کمرہ عدالت میں

موجود ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جبکہ ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ہے۔شرجیل میمن کے ساتھ فرد جرم عائد ہونے والے ملزمان میں یوسف کابرو ،گلزار علی ،الطاف حسین میمن ، ذوالفقار علی شلوانی، سلمان منصور ،منصور ہاشمی ،منصور احمد راجپوت اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن سمیت تمام ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس قائم ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…