ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 154، وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا، کانٹے دار مقابلہ سمجھے جانے والے انتخاب کا حیرت انگیز اختتام، بڑا رزلٹ آ گیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ابھی تک جاری ہے اور اس کے 214 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی،

غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں میں سے 214 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کیمطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاریہے۔ اب تک کل 214 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ 70920 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین51878ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔  حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ابھی تک جاری ہے اور اس کے 214 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…