ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ن لیگ 25226 اور تحریک انصاف ؟؟؟؟ این اے 154کے نتائج نے کسی کو حیران اور کسی کو پریشان کردیا،ہزاروں ووٹوں کا فرق‎

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیاہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اب تک 80 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق ن لیگ25ہزار 226 ووٹوں کے ساتھ آگے ہے اور پی ٹی آئی 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 80 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 25ہزار 226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار بہت پیچھے ہیں انہوں نے صرف 802ووٹ حاصل کیے ہیں۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے، پولنگ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، ہر پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کے اہلکار تعینات رہے۔ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 10 امیدوار وں نے حصہ لیا تاہم کانٹے کا مقابلہ پی ٹی آئی کے علی خان ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ کے مابین متوقع ہے۔حلقے سے تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی پی کے مرزا علی بیگ بھی میدان میں ہیں جبکہ 7 آزاد امیدوار میدان قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔یہ حلقہ تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہواتھا اور بلا تعطل شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائدہے۔  80 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 25ہزار 226 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 20 ہزار 293 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…